ایم کیو ایم یوم مزدور پر بیانات کے بجائے بلدیہ فیکٹری کا جواب دے، بلاول

پیلزپارٹی کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں کی شکایت | urduhumnews.wpengine.com

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان یوم مزدور پر سیاسی بیان دینے کے بجائے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کا جواب دے۔

پارٹی کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم  فکر نہ کرے  ہم ہر جگہ جلسہ کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مزدور پالیسی دی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی، شہید بے نظیر بھٹو نے ٹریڈ یونین کو بحال کیا اورمزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مزدور کی حالت خراب ہے ، حالیہ بجٹ میں مزدوروں کے لیے کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، ہم مزید اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیل مل اور پی آئی اے دکان میں رکھی اشیاء نہیں کہ ایک سے خرید کر دوسرے  کو دے دی جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پرسرکاری اداروں میں زائد بھرتیوں کا محض الزام ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


متعلقہ خبریں