آرمی چیف سیکیورٹی کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچ گئے


کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیں گے اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

کوئٹہ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی تازہ ترین لہر نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران ان واقعات میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چند روز پہلے ایک خود کش حملے میں چھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ پیش آیا۔

ہزارہ برادری کے افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کرنے کے واقعات میں بھی تیزی آئی ہے۔

ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے پریس کلب کے باہر کئی روز سے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک آرمی چیف ملنے نہیں آتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں