پاک روس تعلقات کے 70 سال مکمل


اسلام آباد: آج پاکستان اور روس کے تعلقات کو 70 برس مکمل ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے لیے آج کا دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طویل المیعاد کثیرالجہتی اشتراک دونوں ممالک کے عوام کے لیے سود مند ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ روس عالمی قوت، ترقیاتی شراکت دار اور مستحکم خطے کے لیے اہم حصہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، توانائی، دفاع، سلامتی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے اور آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں