لاہور: پاکستان کی پہلی کبڈی سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں ٹیم فرنچائزز کے مالکان، آفیشلز اور کھلاڑیوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گلوکارہ سارہ رضا خان، نبیل اور دیگر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
پاکستان سپر کبڈی لیگ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹیموں میں گجرات واریئرز، گوادر بہادرز، لاہور تھنڈرز، ساہیوال بلز، کراچی زور آورز، اسلام آباد آل اسٹارز، پشاور حیدرز، فیصل آباد شیردلز، کشمیر جانباز اور ملتان سکندرز شامل ہیں۔
‘ہم نیوز’ کی اسپانسرڈ ٹیم پشاورحیدرز کے مالک خالد خان نے ایونٹ کے انعقاد پر بھرپورخوشی کا اظہار کیا۔
پشاور حیدرز کے کپتان اخلاق حسین ہوں گے جبکہ اس میں ایک ایرانی کھلاڑی میلاد بھی شامل ہیں۔
پشاور حیدرز کے کپتان، کوچ اور غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کی جیت کے لیے پرعزم نظر آئے۔
تقریب میں شریک خواتین کی بڑی تعداد نے پشاور حیدرز کوفیورٹ قرار دیا ہے۔
کبڈی سپر لیگ میں شامل ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
میچز کا آغاز دو مئی سے اسپورٹس جمنازیم لاہور میں ہوگا جب کہ فائنل دس مئی کو کھیلا جائے گا۔
سپر کبڈی لیگ میں روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے۔
کبڈی لیگ کے افتتاحی میچ میں پشاورحیدرز اور اسلام آباد آل سٹارز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔