آرمی چیف کی ہزارہ برادری سے ملاقات ، ایف سی چیک پوسٹیں بحال


کوئٹہ: آرمی چیف جنرل جاوید قمرباجوہ نے ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات کی ہے۔

وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو، وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے سربراہ سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کے لیے آج ہی کوئٹہ پہنچے تھے۔

کوئٹہ میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ہزارہ برادری بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہی ہے۔

دوسری طرف کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹیں بحال کر دی گئی ہیں تا کہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔

سیکیورٹی اہل کاروں کو ان چیک پوسٹس پر تعینات کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں