فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایک ارب روپے کے مبینہ گھپلوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ایف ڈبلیو ایم سی کے 12 افسران اور نجی ٹھیکیداروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں سابق سی ای او عبدالرؤف، منیجر آپریشنز عبداللہ نذیر سمیت دیگر افسران نامزد ہیں۔
کرپشن ثابت کریں، میں خود استعفیٰ دے دوں گا، سہیل آفریدی
ملزمان پر 2024 سے 2026 تک قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے،2317کنٹینرز کے بجائے 1717 فراہم کیے گئے، ڈمپرز کی جگہ لوڈر رکشے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔
633 گھوسٹ ملازمین ظاہر کرکے تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے نکلوانے کا بھی الزام ہے،ویسٹ انکلوژرز، کلیکشن پوائنٹس اور ڈمپنگ سائٹس میں بھی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔حکام نے مقدمہ درج کرکے باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔
