لاہور ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 122سے کاغذات نامزدگی مسترد

shahmehmood

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ 3اعتراضات منظور کرتے ہوئےسابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں ۔

این اے 89میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

جاری فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا تائید کنندہ این اے 122 کا رہائشی نہیں ہے ، لاہور ہائیکورٹ جمشید اقبال چیمہ کیس میں ججمنٹ دے چکی ہے۔

عدالت نے طے کر دیا ہے تائید اور تجویز کنندہ حلقے کا نہیں تو کاغذات مسترد ہوں گے ۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

سابق چیئرمین پر دوسرا اعتراض سزا یافتہ ہے، الیکشن ایکٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے تحت سزا یافتہ شہری الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط تصدیق شدہ نہیں ہیں، اور دستخط کی تصدیق جیل حکام سے نہیں کروائی گئی۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

جاری فیصلے کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اوران کے صاحبزادے زین قریشی کے مختلف کیسز میں عدم پیشی کے باعث  تھر پارکر این اے 214 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں