این اے 89میانوالی سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

پی ٹی آئی pti

پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے این اے 89 میانوالی سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات ڈیفالٹر اور سزایافتہ ہونے پر مسترد کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ عمران خان کے این اے 122سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

ریٹرننگ افسر نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ 3اعتراضات منظور کرتے ہوئےسابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔

عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

جاری فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا تائید کنندہ این اے 122 کا رہائشی نہیں ہے ، لاہور ہائیکورٹ جمشید اقبال چیمہ کیس میں ججمنٹ دے چکی ہے، عدالت نے طے کر دیا ہے تائید اور تجویز کنندہ حلقے کا نہیں تو کاغذات مسترد ہوں گے ۔

سابق چیئرمین پر دوسرا اعتراض سزا یافتہ ہے، الیکشن ایکٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے تحت سزا یافتہ شہری الیکشن نہیں لڑ سکتا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط تصدیق شدہ نہیں ہیں اور دستخط کی تصدیق جیل حکام سے نہیں کروائی گئی۔

پنجاب، موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع

جاری فیصلے کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں