شدید گرمی، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون کے بجائے 25 مئی سے چھٹیاں ہوں گی

school holidays

فائل فوٹو


صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ گرمی میں اضافے کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں جلد چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر تعلیم نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید جلد کرنے کا عندیہ دیا ہے، وزیر تعلیم پنجاب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی۔

ہیٹ ویو : سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 27 مئی تک ملتوی

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق 15 ہزار افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، ان میں سے 96 فیصدنے چھٹیاں فوری کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اوقات کار کی تبدیلی کے بعد اسکولوں میں جلد چھٹیاں کرنے جا رہے ہیں۔

اسکولوں میں اسی ہفتے چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسکولوں میں جلد تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ اسی ہفتہ میں جمعرات یا جمعہ کو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ امتحانات والے نجی اسکولوں کو اسکول کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہو گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسم گرما کی تعطیلات سے قبل بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق شدید گرمی کے پیش نظر 25 سے 31 مئی تک بھی چھٹیاں ہوں گی۔

مراسلے کے مطابق  تمام سکولز امتحانات اپنے مقرر کردہ شیڈول پر لے سکیں گے، امتحانات کے دوران سکولز کو طلبا و طالبات کو گرمی سے بچانے کیلئے انتظامات ضرور کرنا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں