بھارت کی ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی, ایک شہری شہید


راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے وادی لیپہ میں کی گٸی بلا اشتعال فائرنگ سے ہارون نامی ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

بدھ کے روز پاک فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذراٸع سے موصول اطلاعات کے مطابق فائرنگ بٹلیاں اور بجر تہار کے علاقوں میں بھی کی گٸی ہے۔

گزشتہ ماہ دس ستمبر کو خنجراب سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا تھا جب کہ چار ستمبر کو کوٹ کوٹیرہ سیکٹر پر فائرنگ سے پاکستانی شہری عبدالرؤف شہید ہوا تھا۔

پاکستان کی جانب سے معاملات بہتر کرنے کے تمام تر کوششوں کے باوجود بھارتی فوج اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور وقفے وقفے سے سرحد پار سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

رواں برس لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی دہشت گردی کے باعث متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں