ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے اجلاس کی تیاریاں جاری


گوادر: ایشین پارلمینٹری اسمبلی کا اجلاس سینیٹ آف پاکستان کی سربراہی میں 29 اور 30 اکتوبر کو گوادر میں منعقد ہو رہا ہے۔

ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے مختلف ممالک سے ارکان پارلیمنٹ اور مندوبین گوادر پہنچا شروع ہو گئے ہیں جن کا گوادر پہنچنے پر شاندات استقبال کیا جا رہا ہے۔

گوادر پہنچنے والے مختلف ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کا استقبال سینیٹر کہدہ بابر بلوچ کر رہے ہیں جب کہ ائرپورٹ سے اجلاس کے مقام تک سڑکوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

گوادر میں قومی پرچم کے علاوہ ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے رکن ممالک کے پرچم بھی اہم شاہراہوں پر آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ شاہراہوں پر خوش آمدید کے بورڈز کے علاوہ پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگے مختلف بورڈز بھی شاہراہوں پر لگائے گئے ہیں۔

اجلاس کی وجہ سے میرین ڈرائیو اور گوادر پورٹ روڈ کی مرمت اور صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔


متعلقہ خبریں