ایس پی طاہر خان اسلام آباد سے اغوا

ایس پی طاہر خان اسلام آباد سے اغوا|humnews.pk

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانہ رمنا کے علاقہ سے سپرینٹینڈنٹ پولیس (ایس پی) خیبر پختونخوا پولیس طاہر خان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق طاہر خان پشاور رورل زون میں تعینات تھے، وہ G-10/4 میں واقع اپنے گھر سے پشاور کے لیے روانہ ہوئے تو نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔

ان کے اغوا کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے پولیس ایمرجنسی سروس 15 کو دی جس کے بعد پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد امین بخاری کا بتانا ہے کہ ایس پی طاہر کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ان کا موبائل فون بند ہے اور تاحال کسی بھی عینی شاہد نے اس بارے میں اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا ہے۔

وفاقی پولیس نے خیبرپختونخوا پولیس کو واقعے سے آگاہ بھی کر دیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں اغوا کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی۔


متعلقہ خبریں