مسقط: ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی 2018 میں پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ہے۔
اومان کے شہر مسقط کے سلطان قبوس اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے علی مبشر نے 25 ویں منٹ پر گول اسکورکیا۔ یہ میچ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا چوتھا میچ تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے اومان کو ایک آٹھ سے شکست دی تھی جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جنوبی کوریا کے خلاف ایک تین سے جیتا تھا، مگر دوسرے میچ میں بھارت سے اسی تناسب سے شکست سمیٹی تھی۔
دوسرے میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کوچ محمد ثقلین مینیجرحسن سردار سے لفظی جھڑپ کے باعث ٹیم چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اسٹاف میں اختلافات کا ٹیم پر منفی اثر پڑا ہے تاہم تمام کھلاڑی جیت کے لیے پر عزم ہیں۔