وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

وزیر اعظم پاکستان کی سعودی فرمان رواں سے ملاقات|humnews.pk

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر ائیرپورٹ پر پاکستانی سفارت خانے کے عملے سمیت اعلیٰ سعودی حکام نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران  خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی اورسعودی عرب میں کام کرنے والے  پاکستانی محنت کشوں اور مزدوروں سے متعلقہ مسائل بھی زیر بحث لائے گئے۔

سعودی فرما نروا شاہ سلمان کی جانب سے متعلقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کےحل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ  اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، مشیرتجارت عبد رزاق داؤد، وزیرمملکت ہارون شریف اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان حشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں