اب جولیا رابرٹس رومانوی مزاحیہ کردار ادا نہیں کریں گی


اسلام آباد: مشہور و معروف امریکی اداکارہ جولیا رابرٹس نے اپنا کیریئر رومانوی مزاحیہ فلموں میں کام کر کے بنایا۔ آسکر انعام یافتہ اداکارہ نے اتوار کے روز بتایا کہ انہوں نے رومانوی مزاحیہ فلموں میں بہت کام کرلیا ہے اور اس حوالے سے کافی تجربہ حاصل کر چکی ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ اب انہیں ایسی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے۔

50 سالہ جولیا کا کہنا تھا کہ اب وہ خود ایسی فلموں میں مرکزی کردار تو نہیں ادا کرسکتیں لیکن مرکزی کرداروں  کے والدین کا کردارضرور نبھا سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے مداحوں کو ایک وقت میں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مجھے صرف رومانوی مزاحیہ کردارادا کرنا اور دیکھنا پسند ہیں اورمیں اسی قسم کے کردارادا کرتی رہوں گی، لیکن ایسا نہیں ہے، اپنے کیریئر میں انسان کو مختلف کردارادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جولیا کا کہنا تھا کہ مداحوں کے ساتھ ان کا رشتہ اس وقت متاثر ہوتا ہے جب انہیں علم ہوتا ہے کہ اداکار اپنی عملی زندگی میں اس طرح معصوم اور جذباتی طور پر نوخیز نہیں ہیں جس طرح فلموں میں نظر آتے ہیں۔


متعلقہ خبریں