جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی پڑنے کا امکان

گرمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں چند ایک مقامات پر سخت گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی صبح آٹھ بجے درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں ضلع  رحیم یارخان گرم ترین مقام رہے گا جہاں درجہ حرارت کم سے کم 35 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بھکر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 30، 31، 33 ،34 اور 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

پیر کے روز خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان اورٹانک گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

بلوچستان میں مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا۔ تربت اور لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ روز تک گرم اور خشک رہے گا۔ منگل کے روز سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کراچی میں 38 سکھر35 اور حیدر آباد کا 36 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم زیارت اور اسکردو میں منفی 02 جب کہ کالام کا درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں