طاہر القادری اسپتال داخل، قوم سے دعاؤں کی اپیل


لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو لاہور میں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق وہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کا بڑا آپریشن کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کو سینے میں تکلیف بتائی گئی تھی جس کے بعد ان کے سینے کا آپریشن کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ طاہرالقادری اب خیریت سے ہیں۔ انہوں نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رسولی میں انفیکشن کے باعث ان کا آپریشن کیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری روبصحت ہیں اور انہیں پرہیزی کھانے کے ساتھ ادویات وقت پر لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق انہیں ابھی چند روز آرام کا کہا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں