امریکہ: کھلاڑیوں کی تربیت کےلیے پاکستانی ثمر خان کا انتخاب


واشگٹن: امریکہ کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے تربیتی منصوبے کے لیے منتخب کردہ پاکستان کی کھلاڑی ثمر خان خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر سے تعلق رکھتی ہیں۔

ثمر خان  پاکستان سے گلوبل اسپورٹس مہنٹورنگ پروگرم کے لیے منتخب ہونے سے پہلے بھی ماؤنٹب بایکنگ اور ایڈوینچر اسپورٹس میں اپنا نام بنا چکی تھیں۔ اس منصوبے کہ تحت دنیا بھرسے خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کی جا رہی ہے۔

ایک ماہ کے عرصے پر محیط اس منصوبے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

ہرسال کھیل کے میدان میں اس پروگرام کے لیے باصلاحیت خواتین کو امیدواروں کی فہرست سے چنا جاتا ہے جبکہ اس تربیتی منصوبے کے لیے 25 سے 40 سال کی عمر کے درمیان خواتین کو دنیا بھر میں امریکی سفارتخانے منتخب کرتے ہیں۔

منصوبے کے تحت منتخب کردہ خواتین پھر اپنے مملک میں خواتین کھلاڑیوں کو درپیش مسائل میں سے کسی ایک مسئلے کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرتی ہیں۔

اسی طرح سمرخان اپنے علاقے میں خواتین کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کریں گی۔ اس منصوبے میں علاقے کے تمام کھلاڑیوں کی تربیت پرتوجہ دی جائے گی۔

ثمر خان خود اس وقت اولیمپکس اور ایکس گیمز کے ٹرینرز کے ہمراہ بیرون ملک تربیت کے لیے گئی ہوئی ہیں جبکہ واپس آنے کے بعد یہ منصوبہ پاکستان میں شروع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں