منی لانڈرنگ: ایم کیو ایم قائدین کے خلاف اہم پیش رفت

منی لانڈرنگ: ایم کیو ایم قائدین کے خلاف اہم پیش رفت | urduhumnews.wpengine.com

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائدین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم معلومات حاصل کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال کر کے رقوم لندن بھجوائی گئیں۔

ذرائع کےمطابق ایک بار تین لاکھ امریکی ڈالرز اور دوسری بار تین لاکھ برطانوی پاؤنڈز بانی ایم کیو ایم کو لندن بھجوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 80 ہزار اور 60 ہزار امریکی ڈالرز کی الگ الگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے بھی بانی ایم کیو ایم کو رقوم بھیجی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کو ملنے والی تفصیلات میں ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ اور 21 ہزار یو اے ای درہم کی الگ الگ ٹرانزیکشنز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام کو مقدمات منتقل کرنے کی حتمی منظوری کا انتظار ہے جس کے بعد ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے پاکستانی اداروں نے ایک برطانوی فرم کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں اور ملزم کے خلاف دیگر ممالک سے بھی ثبوت و شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

اگست 2018 تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق 69 بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلایا گیا ہے جن کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں