میئر کراچی کے ڈائریکٹر کوارڈینیشن کے گھر پر فائرنگ

چکوال: فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کے ڈائریکٹر کوارڈینیشن اور سابق ڈائریکٹر سٹی وارڈن عمران احمد کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عمران احمد کے مطابق گھر کے گیٹ پر فائرنگ سے اہل خانہ خوف میں مبتلا ہو گئے اور واقعہ کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

سابق ڈائریکٹر سٹی وارڈن کا کہنا تھا کہ کچھ مہینوں سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کی درخواست پولیس کو بھی دی تھی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے  تھانہ جوہر آباد کے علاقے دستگیر میں مذکورہ واقع کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ثبوت و شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں تاہم  فوری طور پر فائرنگ کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

 


متعلقہ خبریں