کراچی ضمنی انتخابات پر پاکستان ٹونائٹ کا خصوصی پروگرام


کراچی: پاکستان میں ایک بار پھر ہر طرف انتخابات کا سماں ہے کیونکہ لاہور، پشاور اور کراچی سمیت ملک کے کئی اہم شہروں میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے اور تمام جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

جس طرح ملک کے پیشتر حصوں میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہپیں اسی طرح پاکستان کے معاشی حب یعنی کراچی کے چار حلقوں میں بھی کچھ ۔ اہم معرکے ہونے جارہے ہیں اسی لیے سب کی نظر ان پر لگی ہے جبکہ کراچی کے انتخابات اس حوالے سے بھی اہم ہیں کیوںکہ ان میں دو غیر فطری اتحادی جماعتیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آج ہم نیوز کے شو ‘پاکستان ٹونائٹ’ میں میزبان ثمرعباس کراچی کے ان اہم  انتخابی مقابلوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ پروگرام میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما عامر خان، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر سمیت دیگر امیدواروں کا انٹرویو بھی شامل ہوگا۔

اور یہی نہیں بلکہ شو میں آپ  سیاسی جماعتوں کے حوالے سے کراچی کے باسیوں کی رائے بھی جان سکیں گے۔ یہ سب اور بہت کچھ  جاننے کے لیے رات 8:03 بجے ہم نیوز ٹیون ان کریں۔


متعلقہ خبریں