کراچی پولیس کا چھاپہ، لاہورسے قتل کا ملزم گرفتار


کراچی: لاہور میں کراچی پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار ہونے والا ملزم ذیشان عرف کمانڈو سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔ کارروائی منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس کراچی اور شادمان ٹاؤن پولیس لاہور نے مشترکہ طور پر کی۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے سرجانی ٹاؤن میں ایک شخص کو قتل اور دو کو زخمی کیا تھا۔

ملزم ذیشان عرف کمانڈو کے متعلق پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ اسٹریٹ کرائمز کی بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم واردات کے بعد لاہور فرار ہوگیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق گرفتار ملزم کو لاہور سے کل کراچی منتقل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں