پاکستان مستقبل میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا، گورنر بلوچستان

پاکستان مستقبل میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا۔

چین کے 69 ویں قومی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پاکستان اور اس خطے کا مستقبل وابستہ ہے اور اس سے وسطٰی ایشیائی ریاستیں بھی مستفید ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سی پیک کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت فراہم کی جائے اور چین گوادر اور کوئٹہ میں میں بھی قونصل خانے کھولے جائیں۔

تقریب سے چینی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مما لک کی حکومتیں سی پیک کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔

انھوں نے بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سی پیک بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سی پیک کا مرکزی حصہ ہے،  مقامی لوگوں کو اس میں خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

تقریب میں گورنر، اسپیکر بلوچستان اسمبلی ، چینی سفیراور چینی قونصل جنرل نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں