آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر امجد مستعفی


دبئی: آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے  پارٹی عہدہ اور بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد نے عام انتخابات 2018 میں پارٹی کی ناکامی کی ذمہ داری خود لیتے ہوئے سی ای سی کے اجلاس میں بھی اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

ڈاکٹر محمد امجد نے آج دوبئی میں اپنا استعفیٰ پارٹی کے سرپرست اعلی جنرل (ر) پرویز مشرف کو پیش کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں