ضمنی انتخابات: فواد چوہدری اور سرور خان کو نوٹس جاری

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

جہلم: قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

دونوں وفاقی وزرا کو نوٹس الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 27 خورشید عالم نے جاری کیے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری اور غلام سرور نے حلقہ پی پی 27 میں ترقیاتی کاموں کا اعلان اور افتتاح کیا ہے جبکہ یہاں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے اعلان اور افتتاح کے ذریعے الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران کوئی وزیر، سرکاری عہدہ دار یا منتخب نمائندہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

دونوں وفاقی وزرا کو نو اکتوبر کو صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سیکرٹری صوبائی الیکشن کمیشن  کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں