بیٹھےہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے، نواز شریف

بیٹھےہیں ہم بس تہیہ طوفاں کیے ہوئے، نواز شریف | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت آمد کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے سوالات پر ردعمل میں کہا ہے کہ میں آج کسی اور کیفیت میں ہوں اور آپ مجھ سے سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت پہنچے تو کارکنوں کی جانب سے ان پر گل پاشی کی گئی۔

ہم نیوز نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر سابق وزیر اعظم کا رد عمل جاننے کی کوشش تو انہوں نے شعر پڑھا کہ !

غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے

بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے

نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاملات کو آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں، رانا مشہود کے بیان کا شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ میں رانا مشہود کے بارے میں بات نہیں کر رہا میں کسی اور کیفیت میں ہوں اور آپ مجھ سے سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں۔

گزشتہ روز کیس کی سماعت وکیل پیش نہ ہونے کے سبب ایک روز کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں