بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

۔—فائل فوٹو


لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولپور میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے شہر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔

تفتیش کے دوران گرفتار دہشتگردوں نے بتایا کہ وہ جنوبی پنجاب میں حساس اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے بہاولپور کو لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔ شہر میں موجود دہشتگرد تنظیم متعدد کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ 

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں جنید، عبید اللہ اور عرفان نامی افراد شامل ہیں، ان کے قبضے سے بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ جلد از جلد معاملے کی طے تک پہنچا جا سکے۔


متعلقہ خبریں