حکومت ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کو تیار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

ہم نیوز کو حکومتی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اگلے ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل دونوں مصنوعات پر چار، چار روپے اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تین روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات کے بعد 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔ فیصلے پر عمل درآمد یکم اکتوبر سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں