وزیراعظم سے فوجی سربراہ، آئی ایس آئی چیف کی ملاقات

وزیراعظم سے فوجی سربراہ، آئی ایس آئی چیف کی ملاقات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات کے دوران پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ بھی موجود تھے۔

سول اور عسکری قیادت کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ملاقات میں شریک تھے۔

وزیراعظم اور فوجی سربراہ کی ملاقات کے دوران ملک کی داخلی صورتحال سمیت خطہ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں