سیما ضیا نے جہانگیر ترین کے متعلق بیان بدل لیا

سیما ضیا نے جہانگیر ترین کے متعلق بیان بدل لیا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیا نے جہانگیر ترین کی سزا کے متعلق اسمبلی فلور پر دیا گیا بیان باہر آ کر بدل دیا۔

ہم نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی خاتون رکن نے اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ  جو ہوا اچھا ہوا۔ کرپشن کرنے والے کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔

دھواں دھار تقریر کے بعد تحریک انصاف کی رکن اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئیں، تاہم باہر آتے ہی انہوں نے اپنی گفتگو سے متعلق وضاحت دے ڈالی۔

سیماضیا نے سندھ اسمبلی میں کرپشن پر سوال اٹھائے تو حکومتی اراکین نے بھی جہانگیر ترین پر تند و تیز جملے کسے۔ جواب میں پی ٹی آئی رکن نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہوا ٹھیک ہوا۔

اگر چہ یہ بات واضح نہیں کہ سیما ضیا نے  پارٹی قیادت کی ناراضی کے ڈر پر بیان بدلا یا ایسا احتراما کیا تاہم غلطی کا احساس ہونے کے بعد انہوں نے بیان بدل ڈالا۔

سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کا  سلوگن ہے۔


متعلقہ خبریں