جی ڈی اے سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب

کورونا متاثرین کے لیے عطیات دینے والوں کو گورنر کا خراج تحسین

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کے اراکین اسمبلی سے ان کے اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

انہوں نے یہ تفصلات گورنر ہاؤس میں جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کے دوران طلب کیں اوریقین دلایا کہ وہ صوبہ کے دیگر اضلاع کا جلد دورہ کریں گے اورترقیاتی ضروریات کا جائزہ بھی لیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ اورجی ڈی اے کے وفد میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے کی ترقیاتی ضروریات، عوامی مسائل کے جلد از جلد حل اور کم ترقی یافتہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ صوبے کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کی آرا کو شامل کیا جائے گا کیونکہ وزیراعظم صوبہ سندھ کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرتا دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے پرعزم ہے۔

جی ڈی اے کے وفد کی قیادت بیرسٹر حسنین مرزا کر رہے تھے۔ وفد کے دیگر جبکہ اراکین میں عارف جتوئی، شہریار مہر، نصرت سحرعباسی، نند کمار گوکلانی، نسیم راجپر، معظم عباسی، عبدالرزاق راہموں اور قاضی شمس راجپر شامل تھے۔


متعلقہ خبریں