سوہاوہ: دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے چارافراد زخمی ہوگئے۔ علاقہ فائرنگ سے میدان جنگ بن گیا۔
ہم نیوز کوعینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچانے کے بعد ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) جہلم شفٹ کر دیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق زخمیوں کی حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج کی غرض سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
فاٸرنگ سے زخمی ہونے والوں میں محمد عظمت کمال ولد محمد اشرف ساکن چکوہا اور محمد عمر ولد بشیر احمد ساکن جادہ شامل ہیں۔
اہل علاقہ کے مطابق ملزمان فاٸرنگ کرنے کے بعد کھلے عام اسلحہ لہراتے ہوٸے فرار ہو گئے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولہس آفیسر (ڈی پی او) جہلم تنویر مصطفے نے خود بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق دینہ کے اطراف سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور موقع سے شواہد بھی اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔