لاہور: موسلا دھار بارش نے جہاں شہر کو جل تھل کردیا ، گرمی و حبس کا زور توڑ دیا وہیں 29 ملکی و غیر ملکی پروازوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیا۔
ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 14 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 15 کو تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے کئی مقامات پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ۔
ہم نیوز کے مطابق بارش سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا اور سڑکوں کے زیر آب آنے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سرکاری حکام نے دعویٰ کیا کہے کہ آئندہ دو تین گھنٹوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی اورجہاں بھی پانی جمع ہے اس کا نکاس کردیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلبرگ میں 80، پانی والا تالاب میں 68، شادمان میں 63، لکشمی چوک میں 55، سمن آباد میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔