بہاولپور میں دفاعی سامان کی نمائش

بہاولپور میں دفاعی سامان کی نمائش

لاہور: یوم دفاع کے موقع پر لاہور اور بہاولپور میں پاک آرمی کی جانب سے 6 ستمبر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی او سی بہاولپور میجر جنرل راحت نسیم نے نور مہل بہاولپور میں اسلحہ اور دفاعی سامان کی نمائش کا افتتاح کیا، نمائش میں زندگی کے تمام شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے بے شمارشہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کو اسلحہ کے استعمال سے متعلق بھی بتایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ لاہور، بہاولپور، میلسی، بہاولنگر اور ڈیرہ نواب گیریژن میں 6 ستمبر کے حوالے سے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی اور شہدا وطن کے لیے دعائیں کی گئیں۔

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹینٹ جنرل جاوید محمود بخاری نے شہید ہونے والوں کی فیملیز سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ جوانوں کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔


متعلقہ خبریں