گرانٹ بریڈ برن پاکستان ٹیم کے  فیلڈنگ کوچ مقرر

گرانٹ بریڈ برن پاکستان ٹیم کے  فیلڈنگ کوچ مقرر


لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی گرانٹ بریڈ برن کو قومی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکردیا ہے۔ 

پی سی بی نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتائی، کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق نیوزی لینڈ کرکٹر کا تقرر3 سال کے لیے کیا گیا ہے۔

بطور فیلڈنگ کوچ ان کا پہلا امتحان رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ایشیا کرکٹ کپ کے دوران ہوگا۔ وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہی ٹیم کے ساتھ شامل ہوں جائیں گے۔

بریڈ برن اس سےقبل  4 سال تک اسکاٹ لینڈ  کی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ہیں ، ان کی موجودگی میں اسکاٹش ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری آئی تھی۔ حال ہی میں بریڈ برن نے کیوی ٹیم کی کوچنگ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پی سی کی جانب سے دی گئی پر کشش پیشکش پر تین سال کا معاہدہ کر لیا ہے۔

گرانٹ بریڈبرن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی محنت اس ٹیم کی پرفارمنس سے جھلک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے نزدیک صف اوّل کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں