اسلام آباد: نئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 92 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 37 پیسے کمی کر دی گئی ہے، ہا ئی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 57 پیسے ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے، 46 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں البتہ 59 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔