اسلام آباد: بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 17 اگست کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ سدھو کی عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بھی امکانات ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ کپل دیو نے ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ 1992 کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں جاوید میانداد اور مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔
شیروانی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شیروانی کا کوئی خاص اہتمام نہیں کیا گیا وہ کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ایک مشہور ڈیزائنر نے عمران خان کی شیروانی ڈیزائن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن عمران خان نے معزرت کرلی۔
اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔
Cricket legends from India and Kaptaan’s old friends Kapil Dev, Sidhu and Sunil Gavaskar have been invited to attend Oath Taking Ceremony of Pakistan’s PM Imran Khan @sherryontopp @therealkapildev @36notout
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 10, 2018
