سندھ اسمبلی: اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات منظور

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہو گا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سیکرٹری سندھ اسمبلی نے اسپیکر اور ڈ پٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے چار امیدواروں کے کاعذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔

منگل کے روز سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے مقررہ وقت کے اندر صرف چار امیدواروں نے کاعذات جمع کرا ئے۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی نے جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاعذات نامزدگی منظور کر لیے، امیدواروں کی نامزدگی پر کسی نے اعتراض داخل نہیں کیا۔ اسپیکر کے عہدے کے لیے دو اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے بھی دو امیدوار میدان میں ہیں۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری امیدوار ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے لیے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لئیے رابیعہ اظفر امیدوار ہیں۔

جانچ پڑتال کے بعد سیکریٹری سندھ اسمبلی نے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی ہے۔

سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین کل بروز بدھ خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں