عیدالاضحیٰ پر کپتان کے کھلاڑی نے مفت سوٹ سینے کا اعلان کردیا


لاہور: عیدالاضحیٰ کے نزدیک آتے ہی جہاں درزیوں کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پریشان ہے وہیں کپتان کے کھلاڑی نے بڑا اعلان کرکے خواتین کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بڑا اعلان پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سمن آباد کے درزی محسن نے کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی بے مثال کامیابی پر گاہکوں کو ایک سوٹ مفت میں سی کر دے گا۔

لاہور کے رہائشی محسن ٹیلر نے کپڑوں کی مفت سلائی کا اعلان عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر کیا ہے حالانکہ اس موقع پر درزیوں کے نخرے بڑھ جاتے ہیں اور وہ موقع کی مناسبت سے دام بھی بڑھادیتے ہیں۔

محسن کے اعلان کا اہلیان لاہور نے خیرمقدم کیا ہے اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھی اسی طرزعمل کو اپنائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق محسن کا ’اعلان‘ سنتے ہی خواتین کی بڑی تعداد ’مفت‘ میں سوٹ سلوانے سمن آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر انہوں نے ریڈی میڈ سوٹ خریدے تھے اوریا پر درزیوں کے نخرے اٹھائے تھے لیکن اب وہ مفت سلوانے کی ملنے والی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گی۔

محسن کا کہنا ہے کہ خوشی میں دوسروں کو بھی شریک کیا جائے تو وہ دگنی ہوجاتی ہے۔


متعلقہ خبریں