کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت چھ ملزمان گرفتار

sindh police

کراچی: سندھ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز سمیت مختلف جرائم میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کی کارروائیاں گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں بشمول مچھر کالونی، زمان ٹاون، بلال کالونی اور سپر مارکیٹ میں کی گئیں۔

گرفتار ملزمان سے منشیات، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں