ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی پری بکنگ باضابطہ طور پر شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایپل اسٹور دوبارہ آن لائن ہوگیا ہے جہاں صارفین اب آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے اپنے پسندیدہ ماڈل اور کنفیگریشن کی پری بکنگ کراسکتے ہیں۔
The iPhone 18 Pro and iPhone 18 Pro Max are now available to pre-order 🚨
The new iPhones will be available starting Friday, September 18. Did you order one? pic.twitter.com/51oON8EaTT
— Apple Hub (@theapplehub) September 12, 2026
رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ ایپل نے صارفین کیلئے ویب سائٹ کو بار بار ریفریش کرنے کے بجائے قطار کا نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین کو اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا اور آرڈر پیج اس وقت کھلے گا جب قطار میں ان کی باری آئے گی۔
ایپل نے نئے آئی فونز کی پری بکنگ سے قبل صارفین کو آرڈر کی تیاری کا آپشن بھی فراہم کیا تھا جس کے ذریعے خریدار اپنی پسندیدہ کنفیگریشن اور ادائیگی کا طریقہ پہلے ہی منتخب کرسکتے تھے۔
پری بکنگ شروع ہونے کے بعد یہ پہلے سے منتخب کردہ معلومات چیک آؤٹ کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
ایپل نے آئی فون 18 پرو کی پری بکنگ شروع کرنے کیلئے مخصوص وقت مقرر کیا تھا۔ پری آرڈرز بحرالکاہل کے وقت کے مطابق صبح 5 بجے جبکہ مشرقی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئے تاہم ایپل اسٹور کی ویب سائٹ اور ایپ دوبارہ آن لائن ہونے کے دوران مختلف صارفین کیلئے اسٹور تک رسائی کے وقت میں فرق ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض خریداروں کو دوسرے صارفین سے پہلے ایپل اسٹور تک رسائی مل سکتی ہے جس کا انحصار اس بات پر بھی ہوسکتا ہے کہ وہ اسٹور تک کس ذریعے سے رسائی حاصل کررہے ہیں اور ان کا مقام کیا ہے۔
آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی ڈیلیوری تاریخیں پری بکنگ کی طلب میں اضافے کے ساتھ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر مقبول رنگوں، اسٹوریج کی گنجائش اور مختلف کنفیگریشنز کیلئےڈیلیوری کی تاریخیں تیزی سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
واضح رہے آئی فون 18 پرو سیریز کی ابتدائی قیمت 1199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

