ایتھنز: یونان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے جزیرے سیفنوس کے علاقے تھولوس میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔ ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ اور حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی تھی۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر آبادی کے قریب گرا تاہم گھروں کو نقصان نہیں پہنچا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
حکام کے مطابق جائے حادثہ پر دو فائر فائٹرز ایک گاڑی کے ہمراہ پہنچے اور امدادی کارروائیاں سرانجام دیں۔ جبکہ سیروس سے امدادی ٹیم فائر بریگیڈ کی تیز رفتار کشتی کے ذریعے جائے وقوع پر پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
