ورلڈ ماسٹرز ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار میڈلز اپنے نام کرلیے۔
پاکستانی ٹینس کے نامور کھلاڑی اعصام الحق نے نینا ہرمین کے ہمراہ مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا، دونوں کھلاڑیوں نے فیصلہ کن مقابلے میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔
اعصام الحق اور نینا ہرمین کی جوڑی نے میچ میں مضبوط حریف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مقررہ سیٹس میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مقابلے کا اسکور 4-6 اور 3-6 رہا۔ اعصام الحق کی اس کامیابی کو پاکستانی ٹینس کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان نے صرف گولڈ میڈل ہی نہیں بلکہ دو سلور اور ایک برونز میڈل بھی حاصل کیا، یوں پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر چار تمغوں کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔
پاکستان کی جانب سے عقیل خان نے بھی چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کی، پاکستانی کھلاڑیوں کی اس کامیابی سے ملک کا نام عالمی ٹینس کے میدان میں مزید نمایاں ہوا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا مشکلات کا شکار، برتری ختم کرنے کیلئے اب بھی 67 رنز درکار
کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو ٹینس حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
