ڈارون: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا مشکلات سے دوچار ہے ، تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کی برتری ختم کرنے کیلئے اب بھی 67 رنز کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 426 رنز بنائے تھے، یوں اسے آسٹریلیا کے خلاف 228 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
Tanzid Hasan scores his maiden Test hundred against one of the world’s best bowling attacks, showcasing his skill, technique, and the right temperament for the longer format. A great knock! 🙌 pic.twitter.com/s4V6cUgaLw
— Tariq Khan (@_TariqKhan) August 14, 2026
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر تنزید حسن نے شاندار 101 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بیٹر بن گئے۔ نجم الحسین شانتو نے 84، مومن الحق نے 49 اور مہدی حسن میراز نے 65 رنز بنا کر ٹیم کی بڑی برتری میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں اسٹیو اسمتھ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم بنگلہ دیشی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو 198 رنز تک محدود رکھا۔ حسن محمود نے 6 اور تسکین احمد و عبادت حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہے۔ جیک ویدرلڈ صفر، ٹریوس ہیڈ 17 اور مارنس لبوشین 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ اسٹیون اسمتھ کی گری انہوں نے 44 رنز بنائے ، تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز لیے ہیں۔
آسٹریلیا کی مزاحمت کی امیدیں اب کیمرون گرین اور ایلکس کیری سے وابستہ ہیں۔ کھیل ختم ہونے پر گرین 43 رنز اور کیری 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے اہم شراکت قائم کرکے مزید نقصان سے ٹیم کو بچایا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے دوسری اننگز میں بھی 2 وکٹیں حاصل کیں، تیج الاسلام اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بابر اعظم زخمی، ہاتھ پر گیند لگنے کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے
میچ میں بنگلہ دیش کی پوزیشن مضبوط ہے اور آسٹریلیا کو میچ میں واپسی کے لیے پہلے خسارہ ختم کرنا ہوگا۔
