وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ تبدیل کردی گئی ۔پی ایم ڈی سی کی طرف سے نئی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان اب 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر 2026 کو ہوگا،جس کے بعد ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو تیاری کے لیے مہلت مل گئی۔
امیدواروں کو تیاری کے لیے وقت فراہم کرنے کی غرض سے امتحان ری شیڈول کیا گیا ہے ، ایم ڈی کیٹ35 شہروں میں ہونے تھے ،ایک سینٹر سعودی عرب کےشہر ریاض میں بھی بنایا گیا تھا۔
ایک لاکھ 36 ہزار طلبا نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے لیے خود کو رجسٹرکرایا تھا،امتحان کی دیگر تمام شرائط اور انتظامات بدستور برقرار رہیں گے،امیدواروں کو مزید اپ ڈیٹ کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث ہونے والی ممکنہ پریشانی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا ہے۔
