راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی ، وادی نیلم اور مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے متعدد مکانات، دکانیں، ہوٹل اور دیگر املاک متاثر ہوئیں۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 23 جولائی تک مشرقی اور مغربی دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں این ڈی ایم اے نے بتایا کہ شدید مون سون اور مغربی ہوا کا طاقتور سلسلہ 20 سے 23 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر شدید بارشوں کا باعث بنے گا۔
Weather Advisory & Alert – NDMA
NDMA urges the public to stay informed through official channels and download the NDMA Disaster Alert Mobile Application for real-time alerts, early warnings, and safety guidelines.#NDMA #DisasterManagement #Pakistan #EarlyWarning pic.twitter.com/eEGKmtA0CV
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) July 19, 2026
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور شمالی بالائی پنجاب میں فلیش سیلاب اور ہل ٹورنٹس میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ دریائے چناب (مارالہ) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی حصے) میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
