غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا آئندہ دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا العربیہ نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہو گا۔
مذاکرات میں پابندیوں، ایران کے منجمد فنڈز اور جوہری مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی وفد کی نمائندگی کون کرے گا۔ اس کا فیصلہ سابق سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔ اور باضابطہ ایجنڈے کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریق سفارتی تعطل ختم کرنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے غیر ملکی اعزازات پر سوالات اٹھ گئے، بھارت میں نئی سیاسی بحث چھڑ گئی
دیگر بین الاقوامی رپورٹس میں مذاکرات کے مقام اور وقت کے بارے میں مختلف اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے کے مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں یا جولائی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہیں۔ تاہم 11 جولائی کو پاکستان میں مذاکرات کے انعقاد کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
