پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کل 27 اپریل سے شروع ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 اپریل سے آن لائن ٹکٹ جبکہ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹس صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹر سے دستیاب ہوں گے۔
جنرل انکلوژرز 1500 ، فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 2 ہزار ، پریمئم 4 ہزار، وی آئی پی 6 ہزار اور وی آئی پی فار اینڈ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔
وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی
وی وی آئی پی نیو پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار اور گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فینز فائنل میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچیں۔
