غیرملکی مخلوق اندرونی مافیاسےملی ہوئی ہے، عمران خان

2013 کا الیکشن فکس تھا، عمران خان | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غیرملکی مخلوق اندرونی مافیاسےملی ہوئی ہے۔جس کے متعلق جلسے میں عوام کو آگاہ کروں گا۔

کراچی میں میڈیا (ذرائع ابلاغ) سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  25 جولائی سے قبل ان کا یہ کراچی اوراندرون سندھ کا آخری دورہ ہے کیوں کہ اس کے بعد انتخابات کا دن نزدیک آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرعلاقے میں جا کر لوگوں کو جمع کر رہے ہیں اور عوام کو بتا رہے ہیں کہ اپنے مستقبل کے لیے درست فیصلہ کریں کیوں کہ پاکستان کا مستقبل ان کے فیصلے پر منحصر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایڈیشنل جنرل (آئی جی) آف پولیس سندھ جلسوں میں آنے والوں کی مشکلات دور کریں کیوں کہ عوام کو سیکیورٹی دینا ان کی ذمےداری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود بنوں گئے۔ اپنی انتخابی مہم جاری رکھی اور آگے بھی جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں