الیکشن2018: الیکشن کمیشن کی نادرا کو خصوصی ہدایت

انتخابات2018: بیان حلفی میں امیدواروں کو کیا بتانا ہوگا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے  انتخابات 2018 میں رائے دہندگان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نادرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی شناختی کارڈ کے اجرا اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جن شہریوں نے گمشدہ کارڈ کی فراہمی یا تبدیلی کے لیے درخواستیں دی ہیں ان پر فوری کارروائی کرکے 24 جولائی تک اجرا کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو بلا تعطل اور بلا تاخیر فوری طور پر شناختی کارڈ جاری کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ  پولنگ کے دن رائے دہیندگان کے پاس اصل شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

پاکستان میں انتخابات کے دوران رائے دہندگان کے لیے 18 سال عمر اور قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں